18 ستمبر 2014 - 16:12
لندن میں شیعہ حوزہ علمیہ کا افتتاح+ تصاویر

اس حوزہ علمیہ میں داخلہ لینے کے لیے ۱۰۰ سے زیادہ افراد نے اپنے نام درج کروائے تھے جن میں سے انٹرویو بعد ۶۵ طلاب کا داخلہ لیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ۱۵ سمتبر بروز پیر کو شیعہ حوزہ علمیہ کا افتتاح ہوا۔
اس حوزہ علمیہ میں داخلہ لینے کے لیے ۱۰۰ سے زیادہ افراد نے اپنے نام درج کروائے تھے جن میں سے انٹرویو بعد ۶۵ طلاب کا داخلہ لیا گیا۔
حوزہ علمیہ کے افتتاحی پروگرام میں حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ ظفر عباس نے اس شہر میں حوزہ علمیہ کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور خلوص و لگن کے ساتھ اس میں کام کرنے کی تاکید کی۔
مغرب میں شیعہ علما کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی رضا رضوی نے اس ملک میں حوزہ علمیہ کی بنیاد کو مبارک قرار دیتے ہوئے اس میں داخلہ لینے والے طلاب کو بھی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے برطانیہ میں شیعہ حوزہ ہائے علمیہ کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور اس ملک میں دین کی خدمت کے لیے اللہ کی جانب سے حاصل توفیق پر خدا کا شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲